وزیر اعظم مودی نے ہردوئی میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دعوی کیا کہ
گزشتہ دو مراحل کی پولنگ میں اندازہ لگانے والوں کا کہنا ہے کہ بی جے پی کا
گراف تیزی سے بڑھا ہے، اس کے لئے یوپی کے لوگوں کا شکریہ۔ وزیر اعظم مودی
نے کہا کہ سائنسدانوں نے کل تاریخ رقم کی ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے ہر
اخبار اور ٹی وی نے ہندوستان کے اسرو کے سائنسدانوں کی تعریف کی۔ وزیر اعظم
نے کہا کہ ملک کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے تمام کوشش کر رہے ہیں۔ ملک
آگے بڑھ جائے، اس کیلئے یوپی کو بھی آگے بڑھنا ہوگا۔ یوپی کے بغیر ملک
آگے نہیں بڑھ سکتا ہے۔ اگر یوپی اور بہار سے غربت ختم ہوگئی تو ملک سے
غربت ہوجائے گی ۔ اگر یوپی سے بے روزگاری گئی ، تو ملک سے بھی بے روزگاری
چلی جائے گی۔
انہوں نے پوچھا کہ کیا وجہ ہے کہ یوپی سے غربت جانے کا نام نہیں لے رہی ہے۔
لوگوں میں کمی نہیں ہے، پیسوں کی کمی نہیں ہے، وسائل کی کمی نہیں... اگر
کمی ہے تو یہاں کی حکومتوں کے ارادوں کی کمی ہے۔ کانگریس کی حکومت رہی ہو
یا سماج وادی پارٹی کی حکومت ہو، کسی نے ریاست کی ترقی نہیں کی۔ صرف ووٹ
بینک سنبھالنے میں لگے رہے۔ صرف یہی کام کیا گیا۔ یوپی کو ایس پی ، بی ایس
پی اور کانگریس سے آزاد ہونا ہوگا، تب یوپی کی قسمت بدلے گی۔
وزیر اعظم مودی نے مزید کہا کہ میں یوپی سے ممبر پارلیمنٹ بنا اور یہاں پر
ملی جیت سے ملک کو مستقل حکومت ملی اور غریب ماں کا بیٹا وزیر اعظم بن گیا ۔
انہوں نے کہا کہ یوپی نے مجھے گود لیا ہے، یوپی ماںباپ ہے، میں اس کو نہیں
چھوڑوں گا، میں بھلے ہی گود لیا ہوں، لیکن یوپی کی فکر ہے مجھے ... یہاں
کی صورتحال کو تبدیل کرنا میرا فرض ہے۔ اس فرض کو ادا کرنے کے لئے مجھے
لوگوں کا آشیرواد چاہئے۔ وزیر اعظم نے اپیل کی کہ بھاری اکثریت سے یوپی
میں بی جے پی کی حکومت بنائیں، وعدہ ہے کہ پانچ سال کے اندر اندر ہر مسئلہ
کا حل تلاش کرکے دوں گا۔
وزیر اعظم مودی نے سماجوادی پارٹی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر تھانہ
سماج وادی پارٹی کا دفتر بن گیا ہے، ایس ایچ او کو بھی کیس درج کرنے سے
پہلے سماج وادی پارٹی لیڈر سے اجازت لینی پڑتی تھی، اس سے نجات کیلئے حکومت
بدلنی ہوگی، جرم کرنے والوں کو روکنے کے لئے ضروری ہے حکومت بدلے۔